برساتی پانی کی بروقت نکاسی کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کئے جائیں۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں اور واتر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ متوقع برسات کے پیش نظر برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے کام کو ہنگامی بنیا دوں پر مکمل کرکے نکاسی آب کے نظام کو مزید بہتر بنا ئیں ،بلدیاتی اداروں سمیت عوامی سہولتوں کی فراہمی پر مامور تمام ادارے رین ایمرجنسی پلان ترتیب دے کر اس پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنا ئیں تاکہ دوران برسات عوامی سہولتوں کی فراہمی کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنا یا جاسکے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مقامی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے متوقع برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شاہ فیصل کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کو دوران برسات عوامی سہولتوں کی فراہمی اور برساتی پانی کی بروقت نکاسی کے حوالے سے ترتیب دیئے گئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ دوران برسات برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے تاکہ برساتی پانی کی باآسانی نکاسی کو یقینی بنا یا جا سکے بعد ازاں رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کی جانب سے رین ایمرجنسی پلان کے حوالے سے ترتیب دیئے گئے انتظامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام دستیاب مشنری اور افرادی قوت کو آن روڈ رکھا جائے اور متوقع برسات کے پیش نظر تمام محکموں کو الرٹ رکھا جائے ۔