بلدیاتی نظام پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں اتفاق ہوگیا: شرجیل میمن

sharjeel memon

sharjeel memon

سندھ میں بلدیاتی نظام کے مسودے پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان اتفاق ہوگیا، آئندہ چند گھنٹوں میں آرڈیننس جاری ہونے کا امکان۔

سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی نظام کے مسودے پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے۔ نئے بلدیاتی نظام کا نام پیپلز میٹروپولیٹن کارپوریشن آرڈیننس 2012 ہوگا۔ امید ہے کہ گورنر سندھ آج مسودے پر دستخط کردیں گے جس کے بعد آرڈیننس کو چند گھنٹوں میں جاری کردیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کے نئے آرڈیننس کے تحت کراچی, حیدر آباد, سکھر, لاڑکانہ اور میر پور خاص میں مئیر اور ڈپٹی میئر اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے جبکہ دیگر اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسلز ہونگے.