بلدیہ کورنگی کی جانب سے عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر مثالی بلدیات انتظامات

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی شہر یار گل کی ہدایت و مکمل نگرانی میں عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر اسٹیک ہولڈرز کے باہمی مشاورت کے ساتھ ضلع کورنگی میں مثالی بلدیاتی انتظامات کو یقینی بنا یا گیا،عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی جانب سے باہمی اتحاد مذہبی ہم آہنگی کے فقید المثال مظاہرے پر ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل کا تمام مکاتب کے علماء اکرام اور لوگوں کو مبارکباد ،بلدیہ کورنگی کی جانب سے عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کے تمام چھوٹے بڑی جلوسوں کے راستوں پر صفائی وستھرائی ،روشن ماحول کے قیام کے ساتھ راستوں سے رکاوٹوں کے خاتمے کے حوالے سے مثالی اقدامات کرکے عاشقان رسول ۖ کو مسائل سے پاک ماحول فراہم کیا گیا بلدیہ کورنگی کے تحت جلوس سے قبل تمام راستوں کو کلیئر کیا گیا اور جلوسوں کے روٹس پر عوامی رہنمائی کے لئیاستقبالیہ وسبیل کیمپ بھی لگا ئے گئے جہاں شرکاء جلوس کو تبرک اور ٹھنڈے مشروبات سے تواضح کیا گیا۔

میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی فہیم خان نے بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہراہ عید میلاد النبی ۖ کے جلوسو ں میں شرکت کی اور علماء اکرام سے ملاقات کی اور اُن سے بلدیہ کورنگی کی جانب سے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر علماء اکرام اور جلوس کے شرکاء نے مثالی انتظامات پر ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر شہریار گل اور میونسپل کمشنر فہیم خان سے اظہار تشکر کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر فہیم خان نے کہاکہ بلدیہ کورنگی اپنے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر عاشقان رسول ۖ کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور انشا اللہ آئندہ بھی ضلع کورنگی کی تعمیر وترقی اور مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے حوالے سے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کو جاری رکھیں گے۔