بلوچستان بھر کے صحافی کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کے پلیٹ فارم پر متحد اور متفق ہیں ، ولی خان ناصر

Wali khan nasir

Wali khan nasir

پشین(نامہ نگار) پریس کلب چھتر کے صدر خلیل اللہ کھوسہ چیرمین محمد لقمان بھنگر لورلائی پریس کلب کے ممبر ولی خان ناصر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بھر کے صحافی کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کے پلیٹ فارم پر متحد اور متفق ہیںکونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز رجسٹرڈ کے پلیٹ فارم سے صحافیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے یہ بات کسی سے پوشدہ نہیں ہے۔

بلوچستان کے حقیقی صحافی کسی اور نام نہاد تنظیم کو تسلیم نہیں کرتے کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کے صوبائی چیرمین ملک سعداللہ جان ترین کی قیادت پھر بلوچستان کے تمام حقیقی صحافی فخر کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافی کو نسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کے زیر اہتمام پشین میں 2روزہ ہونے والے کنونشن میں اپنی شرکت کو یقینی بنائے۔