بھارتی حکومت نے عوامی دباؤ میں گھٹنے ٹیک دئیے

Indian Railways

Indian Railways

بھارت : (جیو ڈیسک) ریل کے کرائے نہ بڑھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نئے وزیر ریلوے مکل راو نے کہا ہے کہ عوام پر کرایوں کا اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ بھارتی حکومت عوام کے دباو کے باعث ریل کے کرایوں میں اضافے کے ارادے سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔

بھارتی پارلیمنٹ سے خطاب میں وزیر ریلوے نے کہا کہ سابق وزیر ریلوے دنیش تری ویدی کی جانب سے تجویز کردہ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ تری ویدی کو اضافہ کی تجویز دینے کے بعد شدید تنقید اور دباؤ کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔