بھارتی ریاست منی پور میں بم دھماکہ، 5 افراد ہلاک، 20 زخمی

india manipurنئی دہلی : بھارتی ریاست منی پور میں بم دھماکہ میں 5 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ منی پور پولیس کے سربراہ وائی جوئے کمار سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ بم سکوٹر میں نصب تھا جس کو شہر کی مصروف مارکیٹ کی پارکنگ میں کھڑا کیا گیا تھا۔
پولیس کو شبہ ہے کہ یہ کارروائی حکومت مخالف باغی گروپوں کی کارستانی ہو سکتی ہے کیونکہ انہوں نے 15 اگست کی جشن آزادی تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی گروپ یا تنظیم نے اس دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔