بھارتی پہلوانوں کو واہگہ پر پاکستان آنے سے روک دیا گیا

wagah border

wagah border

پاکستان میں منعقد ہونے والے انڈو پاک دنگل میں شرکت کے لئے بھارتی ٹیم پاکستان نہ پہنچ سکی بھارتی امیگریشن حکام نے دونوں بھارتی پہلوانوں کو بارڈر سے ہی واپس بھیج دیا۔
فیصل آباد، گجرانوالہ اور لاہور میں ہونے والے تین روزہ دنگل میں پاکستان اور بھارت کے پہلوان سولہ نومبر سے اکیس نومبر تک ایک دوسرے کے مد مقابل ہونے تھے جن میں پہلا مقابلہ کل دوپہر دو بجے فیصل آباد میں ہونا تھا مگر بھارتی پہلوان ستندر سنگھ اور جگروپ سنگھ جب پاکستان آنے کے لئے واہگہ بارڈر پہنچے تو بھارتی امیگریشن حکام نے انہیں واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آنے کی اجازت نہ دی اور انہیں یہ کہ کر واپس بھیج دیا گیا کہ ان کا ویزا واہگہ کے راستے پیدل کراس کرنے کے لئے نہیں تھا۔