بھارت نے انگلینڈ کیخلاف تیسراون ڈے اور سیریز جیت لی

india england

india england

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف تیسرا ایک روزہ میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا اور پانچ میچوں کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ موہالی میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے چاروکٹوں کے نقصان پردوسواٹھانوے رنزاسکورکئے۔ جوناتھن ٹروٹ نے اٹھانوے اور کیون پیٹرسن نے چونسٹھ رنز بنائے ۔ سمت پٹیل ستر رنز بناکرناٹ آٹ رہے۔
بھارت نے آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر دوسوننانوے رنز بنالئے اور پانچ وکٹ سے فتح حاصل کرلی۔ اجنکیا راہینے نے اکیانوے رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قراردیے گئے۔ گوتم گمبھیر نے اٹھاون اورورات کوہلی نے پینتیس رنز اسکور کئے۔ کپتان دھونی پینتیس رنز بناکرناٹ آٹ رہے۔ انگلینڈ میں تینوں طرز کی کرکٹ میں بدترین شکست کے بعد بھارتی ٹیم نے ہوم سیریز جیتنے پر بھرپور جشن منایا