بھارت نے ویسٹ انڈیز کو اننگز اور پندرہ رنز سے ہرا دیا

india won

india won

بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ اننگز اور پندرہ رنز سے جیت لیا اور تین میچوں کی سیریز میں دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ کولکتہ میں ٹیسٹ کے چوتھے دن ویسٹ انڈیز نے اپنی نامکمل اننگز ایک سوپچیانوے رنز تین کھلاڑی آٹ سے شروع کی۔
تجربہ کا شیونرائن چندر پال کوجلد ہی امیش یادیو نے سینتالیس رنز پر بولڈ کردیا۔ ڈیرن براوو اور مارلن سموئلز نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں ایک سوبتیس رنز کا اضافہ کیا لیکن انکے آٹ ہونے کے بعد کوئی کھلاڑی وکٹ پر نہ رک سکا۔ براوو نے مسلسل دوسری سنچری بنائی اور ایک سوچھتیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سموئلز نے چوراسی رنز اسکور کئے۔
ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم چارسوتریسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ امیش یادیو نے چار، اشانت شرما، ایشون اور اوجھا نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ بائیس نومبر سے ممبئی میں شروع ہو گا۔