بھارت کی اننگز اور 242 رنز سے ہار،انگلینڈ ٹیسٹ میچوں کی نمبر ون ٹیم بن گئی

andrew strauss

andrew strauss

انگلینڈ نے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بھارت کو ایک اننگ اور 242 رن سے شکست دے دی ہے اور اس کے ساتھ ہی ٹیسٹ میچوں کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔
ایجسٹن میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ پر انگلینڈ کی گرفت شروع ہی سے مضبوط رہی۔
سنیچر کو میچ کے چوتھے روز انڈیا کو ابتدا ہی سے نقصان اٹھانا پڑا اور نواسی کے سکور پر اس کے چھ کھلاڑی آوٹ ہو چکے تھے۔ بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سینچری بنائی۔ انہوں نے نا قابلِ شکست چوہتر رن بنائے۔

چوتھے روز آوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں گھمبیر نے چودہ، ڈراوڈ نے اٹھارہ اور لکشمن نے دو رن بنائے۔ ان تینوں بلے بازوں کو بھی اینڈرسن نے آٹ کیا۔ جبکہ رائینا دس کے سکور پر سوان کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے اور ٹنڈولکر چالیس رن بنا کر رن آوٹ ہو گئے۔ اس طرح اس میچ میں بھی ٹنڈولکر اپنی سویں سینچری نہیں بنا سکے۔
مشرا کو سوان نے آوٹ کیا جب ان کا سکور بائیس رن تھا۔ پراوین کمار نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف سولہ بولوں پر چالیس رن بنائے۔ ایشانت شرما کوئی رن نہیں بنا سکے۔
گزشتہ روز انڈیا کی دوسری اننگ کے آغاز ہی میں اسے نقصان اٹھانا پڑا جب سہواگ کوئی رن بنائے بغیر اینڈرسن ہاتھوں آوٹ ہو گئے۔ اس طرح اس اننگ میں اینڈرسن چار وکٹیں حاصل کیں۔
تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انڈیا نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پینتیس رنز بنائے تھے۔
اس سے پہلے انگلینڈ نے اوپنر ایلسٹر کک کی شاندار 294 رنز کی اننگز کی بدولت 710 بنا کر پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔
انڈیا کی دوسری اننگز کا آغاز پہلی اننگز سے زیادہ مختلف نہیں تھا اور اوپنر وریندر سہواگ دوسری اننگز میں بھی کوئی سکور کیے بغیر پہلی ہی گیند پر آٹ ہو گئے۔ وہ کرکٹ کی تاریخ میں کنگ پیئر حاصل کرنے والے تیرہویں بلے باز ہیں۔
کنگ پیئر کی اصطلاح دونوں اننگز میں پہلی ہی گیند پر بنا کوئی رن بنائے آوٹ ہونے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسری دن انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 710 رنز بنا کر نہ صرف میچ پر اپنی گرفت مضبوط بلکہ ٹیسٹ میچوں کی نمبر ون ٹیم بننے سے تھوڑے سے فاصلے پر رہ گئی ہے۔
انگلینڈ کی اننگز کی خاص بات ایلسٹر کک کی شاندار بیٹنگ تھی جو 294 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ وہ آوٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی تھے۔ انگلینڈ نے بھارت پر 486 رنز کی برتری حاصل کر کے اپنی اننگ ڈکلیئر کر دی ہے۔
تیسرے روز آٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں ایئن مورگن نے بھی سینچری بنائی۔ وہ ایک سو چار رنز بنا کر رائنا کی گیند پر سہواگ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔
انگلینڈ کی چوتھی وکٹ اس وقت گِری جب روی بھوپارا سات رنز بنا کر امت مشرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
انگلینڈ کے پانچویں آوٹ ہونے والے کھلاڑی میٹ پرائر تھے جو پانچ رنز بنا کر امت مشرا کی گیند پر تندولکر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔
میچ کیدوسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے چار سو چھپن رنز بنائے تھے۔ دوسرے دن کے کھیل کے دوران نہ صرف انڈیا کی بولنگ غیر معیاری تھی بلکہ اس کے فیلڈروں نے تین انتہائی آسان کیچ گرائے۔ دو کیچ راہول ڈراوڈ کے ہاتھوں گرے۔
میچ کے دوسرے روز آوٹ ہونے والے پہلے انگلش کھلاڑی کپتان اینڈریو سٹراس تھے جو ستاسی رنز بنا کر مشرا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
انگلینڈ کی دوسری وکٹ دو سو باون رنز پر گری جب ایئن بیل چونتیس رنز بنا کر کمار کی رنز پر بولڈ ہو گئے۔
انگلینڈ کے تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی کیون پیٹرسن تھے جو تریسٹھ رنز بنا کر کمار کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
اس سے پہلے ایجبسٹن میں بدھ کو شروع ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور بھارت کی پوری ٹیم دو سو چوبیس رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔
انگلینڈ کو چار ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔