تحریک انصاف کا آئندہ جلسہ کراچی میں کرنے کا اعلان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد : تحریک انصاف نے آئندہ جلسہ کراچی میں کرنے کا اعلان کر دیا۔ عمران خان کہتے ہیں مسلم لیگ نون پاکستان کی واحد جماعت ہے جو فوج نے بنائی۔ مسلم لیگ قاف اسی سے الگ ہو کر بنی۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھامسلم لیگ نون وہ واحد پارٹی ہے جو فوج نے بنائی۔ اب یہ جماعت پاکستانی قوم کو بے وقوف بنا رہی ہے۔عمران خان نے کہا تبدیلی کی خواہشمند جماعتوں سے رابطے اور امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عمران خان نے بتایا سیاسی رہنماں کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کیلئے اسکروٹنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا تین کروڑ ووٹوں میں سے اب تک پندرہ فیصد ووٹ بھی رجسٹر نہیں کئے گئے۔ نئی انتخابی فہرستیں وکلا سے چیک کرائی جائیں گی۔ تحریک انصاف آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دے گی۔ عمران خان نے کراچی میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا وہ شہر قائد میں رہنے والوں کو متحد کریں گے۔ انہوں نے بتایا تحریک انصاف نیب میں پہلا کیس لیکر جارہی ہے۔ جونیب کے لئے ٹیسٹ کیس ہو گا۔