تعلیمی بورڈز پنجاب کے آئی ٹی کنسلٹنٹ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

lahore board

lahore board

پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے آئی ٹی کنسلٹنٹ ڈاکٹر ماجد کو وزیر اعلی پنجاب نے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ماجد کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ ان کی جانب سے کمپیوٹرائز نظام میں بے پناہ غلطیوں اور نتائج کی تیاری میں تاخیرکی بنا پر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ماجد میاں نواز شریف کے قریبی عزیز کے رشتہ دار بتائے جاتے ہیں۔