تھائی پارلیمنٹ نے ینگ لک کو وزیراعظم منتخب کرلیا

Yingluck Shinawatra
بنکاک: ینگ لک شناواترا تھائی لینڈ کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب، تاجر خاتون نے پارلیمنٹ سے مطلوبہ دو سو پچاس ووٹ حاصل کرلئے ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ ماہ عام انتخابات میں ینگ لک شناواترا کی پارٹی نے دو پینسٹھ نشتیں حاصل کیں۔ سابق وزیراعظم کی تاجر بہن سیاسی طور پر نا تجربہ کار ہیں۔ تاہم بادشاہ بھومی بول کی توثیق کے بعد تھائی لینڈ کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم کا حلف اٹھالیں گی۔