تیسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو مات دیدی

Pakistan

Pakistan

دبئی : تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کواکیس رنزسے ما ت دیدی۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیاہے۔ گرین شرٹس نے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے اعزازچیمہ کی جگہ سہیل تنویر کو موقع دیا۔ پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر دو سوستاون رنز بنائے۔ محمدحفیظ تراسی جبکہ عمران فرحت ستر رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ملینگا اور پراسانانے دو دو بیٹسمینوں کوآؤٹ کیا۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں دو سو چھتیس رنز کے ٹوٹل پر آوٹ ہو گئی۔
کپتان دلشان چونسٹھ رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عمر گل اور سعید اجمل نے تین تین بلے بازوں کو آوٹ کیا۔ یوں پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک برتری حاصل ہوگئی۔