جامع مسجد سپال میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی کا انعقاد

گجرات: جامع مسجد سپال میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی کا انعقاد ، جا مع مسجد سپال نزد اجمیر میرج ہال جلالپور جٹاں روڈ پر ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ و علیہ و سلم کا انعقاد کیا گیا ، جس کی صدارت صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی نے کی ، مہمان خصوصی شیخ عرفان پرویز صدر پنجاب نعت کونسل تھے ، تلاوت قاری محمد عمر سیالوی نے کی نقابت کے فرائض عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے انجام دئیے ، خصوصی خطاب حضرت علامہ قاری محمد ارشد نقشبندی نے کیا ، نعت خوانوں میں حافظ افتخار محمود ، سید اسرار حسین ، محمد عارف شاہد گوندل ، نسیم احمد چشتی نے آقا کے حضور حاضری کی سعادت حاصل کی ، محفل میں مہمانان گرامی جن میں چوہدری آصف گجر، چوہدری رضوان دلدار ، چوہدری احمد سعید ، حاجی محمد بشیر ، چوہدری احتشام دلدار ، چوہدری محمد اشرف ، قاری ندیم و دیگر شامل تھے ، یہ محفل زیر نگرانی چوہدری دلدار اور چوہدری محمد شارق منتظم محفل تھے ، محفل کے اختتام پر صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی نے دعا فرمائی اور شرکاء میں وسیع لنگر تقسیم کیا گیا ۔