جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں آج سالانہ میلاد کانفرنس منعقد ہو گی

گجرات(جی پی آئی)جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں آج عظیم الشان سالانہ میلاد کانفرنس منعقد ہو گی ، تفصیلات کے مطابق گلوبل پریس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام عظیم الشان سالانہ میلاد کانفرنس بسلسلہ عید میلاد النبی صلی اللّہ و علیہ و سلم آج مورخہ یکم فروری بروز بدھ بعد نماز عشاء منعقد ہو گی ، جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل حکومت پاکستان کرینگے ، جبکہ مہمان خصوصی ڈی سی او گجرات نوازش علی ، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سید شہباز حسین نقوی ، پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی ہونگے ، یہ میلاد کانفرنس زیر قیادت صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف ومہمدہ شریف و سیادت پیر سید انتصار الحسن سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف منعقد ہو گی ، جس میں خصوصی خطاب قائد اہلسنت حضرت صاحبزادہ پیر عتیق الرحمن فیض پوری آستانہ عالیہ ڈھانگڑی شریف ، پیر سید احمد حسین شاہ ترمذی خطیب اعظم انگلینڈ ، حضرت علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری خطاب فرمائیں گے ، جبکہ نقابت کے فرائض خاور بشیر بٹ گولڑوی سرانجام دینگے ، مقامی نعت خواں ہدیہ نعت پیش کرینگے ، ڈی ایس پی غلام مصطفی گیلانی ، چوہدری امجد علی و دیگر مہمانان گرامی ہونگے ، یہ محفل گلوبل پریس انٹرنیشنل اور انجمن خدام الصوفیا کے زیر اہتمام منعقد ہو رہی ہے ۔