جاپان اوپن ٹینس:اینڈی مرے نے ٹائٹل جیت لیا

andy murray

andy murray

جاپان اوپن ٹینس ٹائٹل برطانیہ کے اینڈی مرے اور چائنا اوپن ٹرافی جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈیچ نے حاصل کرلی۔ ٹوکیو میں منعقدہ جاپان اوپن کے فائنل میں اینڈی مرے نے عالمی نمبر دواسپین کے رافیل نڈال کو شکست دیدی۔
نڈال نے پہلا سیٹ تین چھ کے اسکورسے جیتا۔دوسرا سیٹ چھ دو کے اسکور سے اینڈی مرے کے نام رہا۔تیسرے سیٹ میں مرے نے نڈال کو آٹ کلاس کیا اورکوئی گیم ڈراپ کئے بغیر چھ صفر سے فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔اینڈی مرے نے گذشتہ ہفتے بنکاک اوپن جیتا تھا ۔بیجنگ میں کھیلے گئے چائنا اوپن کے فائنل میں جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈیچ نے کروشین مارین سیلچ کے خلاف بازی جیت لی۔ ٹوماس برڈیچ نے تین چھ،چھ چاراور چھ ایک سے فتح کوگلے لگایا۔