جاپان اوپن ٹینس:نڈال اور اینڈی مرے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

tennis

tennis

رافیل نڈال اور اینڈے مرے نے جاپان اوپن ٹینس کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ٹوکیو میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے رانڈ میں برٹش اسٹار اینڈی مرے نے امریکی الیکس بوگومولوف کو چھ ایک اور چھ دو سے آٹ کلاس کردیا۔
اینڈی مرے نے گذشتہ ہفتے بنکاک اوپن ٹائٹل جیتا ہے ۔کوارٹرفائنل میں مرے کامقابلہ ارجنٹائن کے ڈیوڈ نلبندیان سے ہوگا۔ نلبندیان نے کروشیا کے ایوان ڈوڈگ کو سات چھ اور چھ دو کے اسکور سے ہرادیا۔ اسپین کے رافیل نڈال نے کینیڈین میلوز روئنک کیخلاف سات پانچ اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔کوارٹرفائنل میں نڈال کے حریف کولمبیا کے سانتیاگوگیرالڈو نے روس کے دمیتری ترسنوف کو چھ چار اور سات چھ کے اسکور سے شکست دیدی۔