جاپان : اوکی ناوا میں ہوا کے طوفان ،29 افراد زخمی

Japan
ٹوکیو : جاپان کے جنوبی جزیرے اوکی ناوا میں موئی فا نامی ہوا کے طوفان نے تباہی مچادی ،جس کے نتیجے میں29افراد زخمی ہوئے اور 60ہزار گھر متاثر ہوئے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق جاپانی محکمہ موسمیات نے اس ہوا کے طوفان موئی فا کے بارے میں پہلے ہی وارننگز جاری کردی تھی۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا اس طوفان کے رفتار 220 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس طوفان سے 29 افراد زخمی ہوئے اور تقریبا 60 ہزار گھر اس سے متاثر ہوئے۔ ناہا ایئرپورٹ سے روانہ ہونیوالی تمام پروازیں کینسل کر دی گئیں جس سے سینکڑوں سیاح بھی متاثر ہوئے۔طوفان کا رخ اب چین کی طرف ہے۔چینی حکام کے مطابق اس متوقع طوفان کے سبب چین کی مصروف ترین بندرگا ہ ننگ بو پورٹ کے آپریشنز جزوی طور پر روک دیئے گئے ہیں۔ چینی حکام نے بحری جہازوں اور فشنگ بوٹس کو الرٹ جاری کردیئیے ہیں۔چینی حکام نے کہا ہے ، موئی فا نامی طوفان حالیہ طوفانوں میں سب سے شدید ہوسکتا ہے۔