جنرل خالد ربانی کور کمانڈر پشاور تعینات

khalid rabbani

khalid rabbani

پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے لیفٹنٹ جنرل خالد ربانی کو کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا ہے۔ وہ موجودہ کور کمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل آصف یاسین کی جگہ لیں گے۔
لیفٹنٹ جنرل آصف یاسین اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد رواں ماہ کے آخر میں ریٹائرڈ ہو جائیں گے، ان کی جگہ مقرر کئے گئے لیفٹنٹ جنرل خالد ربانی اس وقت کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔ کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کی خالی ہونے والی آسامی پر تقرری جلد کردی جائے گی۔