جنرل کیانی کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس جاری

core commander

core commander

پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں142 ویں ماہانہ کورکمانڈرز کانفرنس جاری ہے۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں جاری اس 142ویں ماہانہ کور کمانڈرز کانفرنس میں علاقائی صورتحال سمیت قومی سلامتی کے امور، پاک فوج کے تربیتی اور پیشہ وارانہ امور پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں کراچی کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا اور کور کمانڈرز کراچی لیفٹنٹ جنرل ظہیر الاسلام کی جانب سے کراچی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ۔ کورکمانڈرز کانفرنس میں پاک امریکہ دفاعی تعلقات اور اطلاعات کے تبادلے سمیت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جاری تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔