جنوبی وزیرستان: فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 7 شدت پسند ہلاک

waziristan operation

waziristan operation

جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسند کے مابین جھڑپ میںسات شدت پسند ہلاک جبکہ ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے.شدت پسندوں نے خان کورٹ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پرراکٹوں سے حملہ کیا۔ جس میں ایک اہلکار شہید ہوا جبکہ دو زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو وانا اسپتال منتقل کردیا گیا ۔سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 7 شدت پسند ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ۔