جوہانسبرگ ٹیسٹ : آسٹریلیا کیخلاف جنوبی افریقہ 266 رنز پر آؤٹ

Austrailia

Austrailia

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سریز کے سلسلے میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ کے پہلے دن جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 266 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ سیریز میں جنوبی افریقہ کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔
جونسبرگ میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم اکہتر اوورز میں 266 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے اے بی ڈولیئر نے 64 ، جیک کیلس نے 54 اورایشول پرنس نے 50 رنز کی اننگز کھیلیں۔ آسٹریلیا کی طرف سے پیٹر سڈل نے تین ، ناتھن لیون اورمائیکل کلارک نے دو، دو جبکہ مچل جونسن ،پٹ کومین اورشین واٹسن نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔