جکارتہ: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک

jakarta helicopter
جکارتہ: مشرقی انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا عملے سمیت دس افراد ہلاک ہو گئے۔ ہیلی کاپٹر کان کنوں اور دیگر نیو کریسٹ مائن کے دیگر عملے کو لے کر جا رہا تھا کہ انڈونیشیا کے مشرقی صوبے میں حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام دس افراد ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر غیر ملکی ہیں ۔