حالا ت کے اُلجھے ہو ئے دھا گے کیوں نہیں سلجھتے ؟

hakeem ashraf

hakeem ashraf

آئیے دیکھئے ہم کس طرح ملک چلارہے ہیں۔ ہما رے ملک کی قومی اسمبلی اور سینٹ کی 50کمیٹیاں بنی ہو ئی ہیں۔ ان میں ہر کمیٹی کا ایک چیئر مین ہے۔ ہر چیئر مین کے ذاتی دفترکی تیا ری1994,95ء میں تقریبا ًدو کروڑ روپے خرچ ہو تے تھے۔ اب ما شاء اللہ یہ اخراجات بڑھ کر 4سے 6کروڑہوگئے ہیں ۔ہر کمیٹی کے چیئر مین کی 70سے ایک لاکھ روپے تنخواہ ہیچیئر مین صاحب کوگریڈ سترہ کا ایک پرائیویٹ سیکرٹری عنایت کیا ہواہے اور کاغذوںچھان بین کے لیے ایک پندہ سکیل کا۔۔۔یہاںپر بھی بس نہیںانکی خدمت ،نوکری ،چاکری ،دفتر اور گھر کا ماحول کے لیے ایک نائب قاصددیا ہوا ہے ۔جو چیئر مین اور اس کی بیوی بچوںکی دن رات خدمت پر معمور ہے ۔

1300سو سی سی کی نیو گاڑی S.T.Dفون کی سہولت ،360لیٹرفی گاڑی پٹرول کا خرچہ ،دفتر اور رہائش گاہ پر فری فون کی سہولت حاصل ہے ۔یہا ںپر بھی بس نہیں ان ملکی لٹیروں نے کراچی ،لاہور ،کوئٹہ ،پشاور کے علاوہ تمام بڑے شہروں میں بیسوں اجلاس بلوائے ہیں ۔اور فی رکن 5 سے 10 ہزار روپے ہر اجلاس میں کماتے ہیں ۔یہ رقم کرڑوں روپے بنتی ہے ان کمیٹیوں کا اجلاس جہاںبھی ہو متعلقہ وزارت کا سیکر ٹری کا اجلاس میں جانا ضروری ہوتا ہے ۔اجلاس میں تمام ممبران کی رہائش کے اخرا جات اور گاڑیوں کا انتظام انہں اجلاس شروع ہونے سے تین دن پہلے اور تین دن بعد کا TADAدیا جاتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق گزشتہ تین چار بر سوں میں یہ قومی اسمبلی اور سینٹ کی کمیٹاں 4سے 6ارب ہڑپ کر گئیں ہیں ۔ان کمیٹوں کاکام ملک میں قانون سازی کا راہ ہموار کرنا اور اپنی تجاویز دینا ہے ۔محترم قارئین آپ ہی ذرا دل پہ ہاتھ رکھ کر سوچیے آج ان کمیٹوں نے ملک کی قانون سازی کے لیے کون سا بڑا تیرمارا ہے۔

 Poor People of Pakistan

Poor People of Pakistan

سوچنے کی بات یہ ہے ایک ایسا ملک جو بے حد غریب ہے اور اربوں روپے کا مقروض ہے جہاں ایک وقت کی روٹی کے لیے لو گ اپنے بچوں کو ذبح کر رہیں جہاں غریبوں کی بیٹیوں کی شادی اسلیے نہیں ہوتی کہ ان کے پاس جہیز خریدنے کے پیسے نہیں ہیں پیاکے گھر بیٹھے بیٹھیانکے بال سفید ہوگئے ہیں۔شادی کی عمر بیت گئی ہر صبح ہر شام انکے والدین کسی رشتے کی تلاش میںہوتے ہیں یہ تمام حالت ان کرپٹ حکمرانوںکی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں ،اور پھر یہ کہتے ہیں حالات نہیں بدلتے ۔ حالات کے اُلجھے دھا گوں کو کیسے سلجھا ئیں؟محترم یہ مو جو دہ حکمران سب سے بڑے ڈکیٹ ہیں ۔ انہوں نے ملک میں لو ٹ کھسو ٹ کرپشن رشوت ستانی ، نا انصافی کا با زار گرمف کر رفکاھ ہے۔

saudi

saudi

ہر الیکشن میں چہرے بدل بدل کر یہی چہرے دوبارہ اقتدارمیں آتے ہیں اور بے دردی سے ملک کے خزانے کو لو ٹتے ہیں۔ ان کو نہ ملک کی خیر خواہی کی ضرورت ہے اور نہ غریبوں کی غریب پر وری کا درد یہ صرف اپنے اور اپنے بچوں کیلئے سو چتے ہیں۔ کار کوٹھی، اچھا کھانا پینا، VIPکلچر اور بد مست رہنا ان گھٹی میں شامل ہے۔ یہ بد مست ہا تھی کی مثال ہیں ان کو نکیل ڈالنی پڑے یگی سب ایک ہی تا لا ب کی مچھلیا ں ہیں۔ محترم قارئین اب ہما رے لئے ایک کٹھن اور مشکل وقت ہے ملکی حالات کیسے درست ہو نگے۔ ہم لو گ اپنے پیٹ پر پتھر باندھتے ہیں۔ ہما رے بچے بھو کے سو تے ہیں۔ اور کرپٹ حکمران عیا شی کر رہے ہیں۔ جمہو ریت کا نعرہ لگا رہے ہیں۔ یہ ہمیں بے وقوف بنا رہے ہیں۔ اب انقلا ب کی ضرورت ہے اب گھروں سے با ہر نکلنے کا وقت ہے۔ اب ملک کی سا لمیت کی ضرورت ہے ۔ اب امریکہ کے اشاروں پر چلنے والے حکمرانوں کے خلاف اعلان جنگ کی ضرورت ہے ۔ اگر ہم اب بھی بلی کے سامنے کبو تر بن کر بیٹھے رہے تو یہ ہمیں نیست و نا بو د کردیں گے۔ ہو ش کے نا خن لیں ان کے خلاف اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں ۔ وہ ملک جو لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کہا گیا تھا آج اُس کی آزادی خطرے میں ہے آئیے کمر بستہ ہو جا ئیںاور اتحاد بین المسلمین کا جذبہ پیدا کر یں۔

تحریر: حکیم محمد اشرف ثاقب