حقانی امریکا کی ہی پیداوار ہیں۔ عبد اللہ ہارون

abdullah haroon

abdullah haroon

نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عبداللہ حسین ہارون کا کہنا ہے کہ حقانی امریکا کی ہی پیداوار ہیں۔ امریکی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکا افغانیوں کے کہنے پر پاکستان پر انگلی اٹھانا چھوڑ دے۔ پاکستان پر انگلی اٹھانے سے پہلے اس بارے بات کر لینا دانشمندی ہے۔ ایڈمرل مائیک مولن کے الزامات کے حوالیسے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مائیک مولن کافی عرصے بعد جاگے ہیں۔ امریکا کو دیر میں یہ بات سمجھ آہی گئی ہے کہ طاقت ہر مسئلے کا حل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ بات بھی سامنے آ گئی ہے کہ خود امریکا نے حقانی نیٹ ورک کے ساتھ رابطے کئے۔ حقیقت یہ ہے کہ حقانی سابق امریکی صدر ریگن کی ہی پیداوار ہیں۔