65 میں سے 60 ارکان کی حمایت حاصل ہے، وزیر اعلی بلوچستان

Aslam Raisani

Aslam Raisani

اسلام آباد(جیوڈیسک)وزیراعلی بلوچستان اسلم رئیسانی نے دعوی کیا ہے کہ انہیں 65 میں سے 60 صوبائی ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے، وزیرداخلہ رحمان ملک سے قسم اٹھوا کر پوچھا جائے کہ ایف سی کس کے ماتحت ہے۔

بلوچستان ہاؤس اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان میں حالات دوسرے صوبوں سے بہت بہتر ہیں، ان کی حکومت کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ اسلم رئیسانی نے کہا کہ انہیں بلوچستان اسمبلی میں 65 میں سے 60 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ اسلم رئیسانی نے بتایا کہ حکومت بلوچستان نے ایک ارب گیارہ کروڑ کا طیارہ خریدا ہے جسکی ڈیوٹی معاف کروانے کی کوشش کررہے ہیں، جس کو تکلیف ہے اسے اسپرین کھلائیں گے۔

افاقہ نہ ہوا تو انجیکشن بھی لگائیں گے۔ کسی میں ہمت ہے تو انھیں معطل کروائے۔ ایک سوال پر وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ وزیرداخلہ رحمان ملک سے قسم اٹھوا کر پوچھا جائے کہ ایف سی کس کے ماتحت ہے۔ اسلم رئیسانی نے کہا کہ صادق عمرانی کی اتنی حیثیت نہیں کہ وہ ان کے الزامات کا جواب بھی دیں۔