حکومت کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنے ، خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

سیالکوٹ (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے گرانے کیلئے ہمیں کئی دفعہ مواقع ملے ، تاہم میاں محمد نواز شریف کسی سازش کا حصہ نہیں بنے۔

سیالکوٹ میں ایوان صنعت وتجارت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک منتخب سویلین حکومت اپنی آئینی مدت پورا کرنے جا رہی ہے۔

موجودہ حکومت کے گرانے کیلئے ہمیں کئی دفعہ مواقع ملے، تاہم میاں محمد نواز شریف کسی سازش کا حصہ نہیں بنے اور برد باری ، حوصلے ، قربانی اور ایثار سے اس دباؤ کو برداشت کیا اور نظام کو چلنے دیا۔ انہوں نے کہ وقت بدل چکا ہے۔ آج اعلی عدالتیں آزاد ہیں اور اس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا بھی کردار ہے۔