خفیہ ایجنسیوں کی کارروائی، جھنگ سے کالعدم تنظیم کے 2 کارکن گرفتار

arrested

arrested

جھنگ(جیوڈیسک) خفیہ ایجنسیوں نے اچانک کارروائی کرکے جھنگ سے کالعدم تنظیم کے دواہم کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والوں میں محمدیہ مدرسہ محلہ لدھن شاہ کے مدرس حافظ محمدوقاص اور جھنگ سے 80کلومیٹر دور نواحی علاقہ کوٹ شاکر کے صفدر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ دونوں گرفتار مذہبی کارکن سانحہ گجرات میں ملوث ہیں جن کو چند روز قبل محلہ بلاق شاہ جھنگ سے گرفتار ہونے والے کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈو عبدالوحید ولد گلزار سے تفتیش کے بعد نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے نیز یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تمام گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے جھنگ سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔