خود کلامی

mar bhi jaon to mat rona

mar bhi jaon to mat rona

مر بھی جائوں تو مت رونا
اپنا ساتھ نہ چھوٹے گا

تیری میری چاہ کا بندھن
موت سے بھی نہ ٹوٹے گا

میں بادل کا بھیس بدل کر
تجھ سے ملنے آئوں گا

تیرے گھر کی سونی چھت پر
غم کے پھول اُگائوں گا

جب تو اکیلی بیٹھی ہو گی
تجھ کو خوب رلائوں گا

منیر نیازی