خیبر ایجنسی: باڑہ میں مارٹر حملے، 11 افراد جاں بحق

khyber

khyber

خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے دو مختلف علاقوں میں مارٹر گولوں کے حملوں میں گیارہ افراد جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
باڑہ کے علاقے سپاہ دری میں نامعلوم سمت سے مکان پر گولہ گرنے سے سات افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے،جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ادھر مستک میں مکان اور دکان پر مارٹر گولوں کے حملوں کے نتیجے میں چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو افراد کا تعلق آکا خیل اور دو کا زکھا خیل سے بتایا جارہا ہے۔