معروف کالم نگار دانشور عرفان صدیقی کو کالم لکھتے ہوئے پچیس سال مکمل

irfan saddiqui

irfan saddiqui

دوبئی:معروف کالم نگار دانشور عرفان صدیقی کو مسلسل کالم لکھتے ہوئے پچیس سال مکمل ہوگئے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات نے ان کے اعزاز میں ایک خصوصی پروگرام ترتیب دیا۔ دوبئی کے ایک فائیوسٹار ہوٹل میں عرفان صدیقی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام مسلم لیگ ن کے فعال کارکن بزنس مین افتخار بٹ نے کیا تھا۔ جس میں مسلم لیگ ن گلف ریجن کے صدر چوہدری نورالحسن تنویر ، پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات کے صدر چوہدری محمد سلطان عبدالوحید ، آزاد علی تبسم، چوہدری محمد شفیع ، احسان الحق باجوہ، چوہدری خالد بشیر ،راجہ ظہیر، مومن خان ، جان قادر، سہیل گھمن اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری نورالحسن تنویر، افتخار بٹ اور عبدالوحید نے اپنی تقاریر میں عرفان صدیقی کو کالم لکھتے ہوئے 25 سال مکمل ہونے پر دلی مبارکباد دی اور انہیں سچائی پر مبنی جورتمندانہ انداز سے کالم لکھنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ عرفان صدیقی کو کالم نگاری کے پچیس سال مکمل کرنے پر ان کی دستار بندی بھی کی گئی۔

Irfan Siddiqui

Irfan Siddiqui

عرفان صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے جو دیکھا جو محسوس کیا وہی لکھا کسی سنی سنائی بات کو بنیاد بناکر کبھی کچھ نہیں لکھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہر طرح کے کالم لکھے ہیں جس میں ملکی وقار اور قومی سلامتی مد نظر رھتی ہے کبھی میری بات کیسی کو پسند نہیں آتی اور دھمکیاں بھی ملتی ہیں لیکن ملکی مفاد کی خاطر میں کسی سے سمجھوتہ نہیں کرتا اور پر چیلنج کو قبول کرتاہوں۔اصل حوصلہ مجھے قارئین کی طرف سے ملتاہے جب وہ میرے کالم پڑھ کر مجھے یاد رکھتے ہیں جس پر میں اپنے قارئین اور بہی خواہوں کا بے حد ممنون ہوں۔ تقریب کے آخر میں آزاد علی تبسم ،اور احسان الحق باجوہ، عبدالوحید ، چوہدری محمد الطاف اور عرفان صدیقی کی دستار بندی بھی کی گئی۔اس موقع پر چوہدری محمد شفیع نے نئے عہدیداروں کا بھی اعلان کیاگیا۔اور انہیں مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات و گلف میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد بھی دی گئی۔

تحریر: طاہر منیر طاہر