دبئی : میرے برادر کی دلہن کا ورلڈ پریمیئر سات ستمبر کو ہو گا

Brother ki Dulhan

Brother ki Dulhan

دبئی : بالی ووڈ فلم میرے برادر کی دلہن کا ورلڈ پریمیئر سات ستمبر کو دبئی میں ہو گا۔ بالی ووڈہاٹ بے بی کترینہ کیف، عمران خان اورعلی ظفر اب دبئی میں بھی اپنے فن کا جادو جگائیں گے،یوں تو فلم میرے برادر کی دلہن میں کترینہ کیف کاراکنگ اسٹائل شائقین کو بھاگیاہے۔ اس لئے امید کی جارہی ہے کہ کترینہ کا راک، علی ظفر کا جوک اور عمران خان کا فوک اسٹائل سنیما گھروں پر چھا جائے گا۔
فلم کے ممبئی میں پریمیئر میں بے حد کامیابی کے بعد اب دبئی میں ورلڈ پریمیئر کی تیاری کی جارہی ہے۔جس کے لئے علی طفر، کترینہ کیف اور عمران خان کافی پرجوش ہیں۔