دپیکا،کترینہ کیف سے ایک اور فلم چھیننے میں کامیاب

dapeeka
ممبئی : بالی ووڈ کی سپر اسٹار دپیکا پدوکون سپر ہٹ کیتھرینہ کیف سے ایک اور فلم چھیننے میں کامیاب ہو گئیں۔ آج کل دپیکا پدوکون کی پوری کوشش ہے کہ وہ کترینہ کیف کو کوئی فلم نہ کرنے دیں اور ان کی ہر فلم خود لے لیں،اپنی کوشش میں وہ کسی حد تک کام یاب بھی ہو رہی ہیں ۔
اس کی تاذہ مثال ہے ایان فلمز کی نئی فلم جس میں رنبیر کپور کے ساتھ کترینہ لیڈ رول میں تھیں تاہم سنا ہے اب اس فلم سے کیٹ آوٹ ہو گئی ہیں اور دپیکا اپنے دوست رنبیر کے ساتھ رول پانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ویسے کیٹ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس فلم کے لئے ڈیٹس نہیں تھیں اس لئے انہوں نے خود یہ فلم چھوڑ دی ہے۔