دہری شہریت کیس ، مختصر فیصلہ آج سنایا جائے گا

Supreme court

Supreme court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں اراکین اسمبلی کی دہری شہریت کیس کا مختصر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری مختصر فیصلہ پڑھ کر سنائیں گے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے گذشتہ سماعت میں دوہری شہریت کیس پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ سپریم کورٹ دوہری شہریت کے مقدمے میں اب تک نو اراکین کی رکنیت معطل کر چکی ہے۔