دہشتگردی کیخلاف پاکستان سے تعاون جاری رہے گا: امریکی سفیر

Richard Olson

Richard Olson

اسلام آباد(جیوڈیسک)پاکستان میں امریکا کے سفیر رچرڈ اولسن نے راولپنڈی، کراچی اور کوئٹہ میں خود کش حملوں اور بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان سے تعاون جاری رہے گا۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے جاری ایک بیان میں رچرڈ اولسن نے محرم الحرام میں خود کش حملوں اور بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھے گا۔ پاکستان نے اس جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔