دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے، چین

pak china
بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کریں گے ۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اہم اتحادی ہے اور انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے مل کر کام کریں گے ۔ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مشترکہ کارروائی کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔