ذکا اشرف آج چیئرمین پی سی بی کاعہدہ سنبھالیں گے

zaka ashraf

zaka ashraf

ذکا اشرف آج پی سی بی ہیڈکوارٹرلاہور میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ ذکا اشرف کو پیر کو چارج سنبھالنا تھا لیکن بیگم نصرت بھٹو کے انتقال اور عام تعطیل کی وجہ سے اس میں ایک روز کی تعطیل ہوگئی۔ نئے سربراہ کا استقبال جاوید میانداد،ذاکرخان،شفقت رانا،ندیم سرور اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سمیت بورڈکے اعلی حکام کریں گے۔ انہیں بورڈ سے متعلقہ امور کے بارے میں بریفنگ بھی دی جائیگی۔
ذکا اشرف کا کہنا ہیکہ چیئرمین پی سی بی کا عہدہ انتظامی ہے اس کے لئے کرکٹ جاننا ضروری نہیں۔ انہیں معاملات کو سمجھنے میں کچھ دن لگیں گے،جس کے بعد اپنے لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔ انکی ترجیحات میں ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی اورپاکستان کا امیج بہتربنانا شامل ہیں