رحمان ملک نااہل نہیں، الیکشن کمیشن نے معاملہ نمٹا دیا

Rehman Malik

Rehman Malik

اسلام آباد(جیوڈیسک)وزیر داخلہ رحمان ملک اور سابق ایم این اے جمیل ملک نے دہری شہریت کیس میں فیصلے پر نظرثانی کی درخواستیں دائر کر دیں۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن نے قرار دیا ہے کہ دہری شہریت کیس میں رحمان ملک نااہل نہیں۔

رحمان ملک نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ صادق و امین نہ قرار دینے کا فیصلہ انھیں سنے بغیر دیا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہری ایکٹ 1951 کے تحت دہری شہریت رکھنے کی اجازت ہے۔ الیکشن کمیشن نے قرار دیا ہے کہ دہری شہریت کیس میں رحمان ملک نااہل نہیں۔

سابق رکن قومی اسمبلی جمیل ملک نے بھی دہری شہریت کیس میں نظرثانی درخواست دائر کر دی ہے۔ جمیل ملک نے موقف اختیار کیا ہے کہ 20 ستمبر کے فیصلے میں بہت سے قانون سقم موجود ہیں۔ نظرثانی درخواست کے حتمی فیصلے تک دہری شہریت کیس کا فیصلہ معطل کیا جائے۔