رمشا مسیح کیس : اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

Rimsha Masih Case

Rimsha Masih Case

اسلام آباد (جیوڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے رمشا مسیح کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان نے درخواست کی سماعت کی۔ رمشا مسیح کے وکیل رانا عبداالحمید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ بے بنیاد ہے، رمشا مسیح کے خلاف درج ایف آئی آرخارج کی جائے۔ استغاثہ کے وکیل عبدالعزیز نے میڈیکل رپورٹ جھوٹی قراردی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ اورپولیس نے کیس خراب کیا۔ استغاثہ اوروکیل صفائی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔