رمشا مسیح کیس : والدہ کی مقدمے میں وکیل بدلنے کی درخواست

Rimsha maseeh case

Rimsha maseeh case

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد اسلام آباد میں رمشا مسیح کیس میں کمسن عیسائی ملزمہ کی والدہ نے ٹرائل کورٹ میں اپنا وکیل بدلنے کی درخواست دے دی ہے جس کے بعد رمشا کی درخواست ضمانت پر سماعت دو روز کیلئے ملتوی کردی گئی۔رمشا کی درخواست ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ، اسلام آباد کی عدالت میں ہوئی۔

عدالت میں رمشا کی والدہ ارشاد بی بی کی طرف سے ایک درخواست پیش کی گئی ، اس میں مقدمہ میں انجم ریاض ایڈووکیٹ کی جگہ طاہر نوید ایڈووکیٹ کو وکیل بنانے کی اجازت مانگی گئی تھی ، عدالت نے پولیس کیس کے تفتیشی آفیسر سے وکیل بدلنے کی اس درخواست پر تصدیق کی خاطر رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت تین ستمبر تک ملتوی کردی۔