رمشا مسیح کیس :کمسن ملزمہ کو مزید 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

Rimsha maseeh case

Rimsha maseeh case

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں رمشا مسیح کیس میں گرفتار کمسن عیسائی لڑکی کو مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے، عدالت نے ملزمہ کے خلاف چالان جلد طلب کرلیا ہے ۔اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی پولیس نے پہلے سے جاری چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر رمشا کو سخت سکیورٹی میں آج اسلام آباد کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔

کم عمر اور ذہنی پسماندہ بتائی جانے والی رمشا سے جج نے اس کا نام پوچھ کر تصدیق کی ، کمرہ عدالت میں ملزمہ کی طرف سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا جبکہ ملزمہ کے اہل خانہ بھی وہاں نہیں تھے، پولیس کے تفتیشی آفیسر نے بتایاکہ لڑکی سے تفتیش کا عمل ابھی مکمل نہیں ہوا ، اس کے لئے مزید مہلت درکار ہے، عدالت نے تفتیشی آفیسر کو مقدمہ کا چالان جلد پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے لڑکی کو مزید چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔