رمشا کیس: چالان پیش کرنے میں مہلت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Rimsha case

Rimsha case

اسلام آباد(جیوڈیسک)عدالت نے رمشا کیس میں پولیس کی چالان پیش کرنے میں مہلت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ رمشا کیس کی سماعت اسلام آباد کے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت نے کی۔

کیس کے تفتیشی افسرمنیرجعفری نے استدعا کی کہ مقدمے کے مدعی سے درست سمت میں تفتیش کیلیے مزید مہلت دی جائے، ان کا کہنا تھا کہ مدعی مقدمہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کوسوالات کے دوران مطمئن نہیں کرسکا۔مدعی کے وکیل عبدالرحیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد مدعی مقدمہ کو ہراساں کر رہے ہیں۔ آئی جی نے کہا کہ اگرپسند یا بیان نہ دیا توچمڑی اتاردوں گا اگرآئی جی کی جانب سے ایسارویہ اختیارکیا گیا توہم اس کی وردی پھاڑدیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مدعی مقدمہ کوشامل تفتیش کرنے سے پہلے عدالت سے اجازت لی جائے۔فریقین کے دلائیل مکمل ہونے پر عدالت نے چالان پیش کرنے میں مہلت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔