رمضان لے کے رحمت رحمان آگیا

رمضان لے کے رحمت رحمان آ گیا رمضان میں ہی نسخہ قرآن آگیا
توحید و بت پرستی میں کرنے کو امتیاز قرآن بنکے دنیا میں فرقان آ گیا
شیطان جکڑا جاتا یت ماہ صیام میں یہ ماہ پاک عبادتوں کی جان آ گیا
اسمیں سحرو افطار تراویح صلوةٰ ہے اعمال تو لنے کا یہ یہ میزان آ گیا
رب نے کہا جزا ہوں میں خود روزہ دار کی واہ اے نصیب مولانا فرمان آ گیا
مقبول ہیں عبادتیں سب روزہ دار کی بخشا گیا جو کوئی بھی انسان آ گیا
ہیں معتکف پہ رحمتیں پروردگار کی کیونکہ وہ لے کے اپنا سب سامان آ گیا
نعیمی یہ سب ملا ہے طفیل نبی پاک رب کی عطا ہے آقا کا فیضان آ گیا
تحریر :  غلام مصطفےٰ نعیمی