رملہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے2 فلسطینی شہید

israel
رملہ: مغربی کنارے میں صیہونی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کلندیا میں قائم پناہ گزیں کے کیمپ میں گھر گھر تلاشی اور گرفتاریوں کے خلاف فلسطینی مشتعل ہوگئے اور اسرائیلی فوج کے خلاف احتجاج شروع کیا تو صیہونے فوج نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی موقعے پر ایک اسپتال میں شہید ہوا۔ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔