سابق وفاقی وزیر یار محمد رند کی عبوری ضمانت منظور

Yar Mohammad Rind

Yar Mohammad Rind

سپریم کورٹ (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر یار محمد رند کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے چیف جسٹس کی سربراہی میں یار محمد رند کی قتل اور اغوا کیس میں ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ بنچ نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد یار محمد رند کی سماعت منظور کرتے ہوئے انہیں 5 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس نے پولیس حکام کو حکم دیا کہ اگر یار محمد رند کسی اور جرم میں ملوث نہیں ہیں تو انہیں رہا کردیا جائے۔ واضح رہے کہ یکم نومبر کو سپریم کورٹ نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی اور انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ عدالت اس وقت تک درخواست ضمانت نہیں سن سکتی جب تک آپ گرفتاری نہیں دینگے۔ سابق وفاقی وزیر کو ٹرائل کورٹ سے اغوا اور قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا ہو چکی ہے ۔