سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کی بریت کے خلاف اپیلیں دائر

sialkot brother

sialkot brother

پنجاب حکومت کی جانب سے سانحہ سیالکوٹ کے 5 ملزموں کی بریت کے خلاف اور 6 ملزموں کی عمر قید کو سزائے موت میں تبدیل کرانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کر دی گئیں۔  سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کی سزائیں بڑھانے کیلئے یہ اپیلیں ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد کی جانب سے دائر کی گئی۔ اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ انسداد دہشتگردی گوجرانوالہ کی عدالت نے 6 ملزموں محمد وارث، حسن رضا، قیصر، جمشید، عطیب اور اصغر کو عمر قید کی سزا سنائی جسے سزائے موت میں تبدیل کیا جائے جبکہ پانچ ملزموں اویس، ندیم ، محمد اکرم، شمس اور محمد اصغر کو بری کیا عدالت ان کی بریت کا حکم معطل کرے۔
اپیلوں میں عدالت کو بتایا گیا کہ استغاثہ نے ملزموں کے خلاف ٹھوس شواہد اور آڈیو، ویڈیو ثبوت مہیا کئے جنہیں ٹرائل کورٹ نے نظر انداز کر دیا۔