سری لنکن سیریز: سینئر کھلاڑیوں کی قومی ٹیم میں واپسی یقینی

pak team

pak team

اس ماہ متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی یقینی ہے۔ سری لنکا سے تین ٹیسٹ ،پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی پر مبنی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم بارہ اکتوبر کو یواے ای روانہ ہوگی۔
کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ہورہاہے۔جس میں سیریز کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا۔ سلیکٹرز محسن خان، محمدالیاس اور فرخ زمان ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کراچی ہی میں موجود ہیں۔
سری لنکا سیمقابلے کیلئے سینئر کرکٹرز عمر گل، وہاب ریاض،تنویر احمد اور عبدالرحمن کی واپسی یقینی ہے۔جن کیلئے زمبابوے کا دورہ کرنیوالے کرکٹرز میں سے سہیل تنویر،سہیل خان، یاسرشاہ اور جنیدخان کو جگہ خالی کرنا ہوگی۔ زمبابوے میں تینوں کی طرز کی کرکٹ میں عمدہ کارکردگی پیش کر نے والی اعزاز چیمہ سینئر کی واپسی کے باوجود ٹیم کا حصہ رہیں گے۔