سعودی وزیرداخلہ کے گھر کے قریب فائرنگ، ملزم ہلاک

saudiarab
جدہ: سعودی عرب کے شہر جدہ میں وزیر داخلہ کے محل کے قریب چیک پوسٹ پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور پولیس کی جوابی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلح شخص نے رات ایک بجے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ نائف کے محل کے قریب چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ تاہم چوکس پولیس اہلکاروں نے حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔
رپورٹ کے مطابق دو سال پہلے سعودی وزیر داخلہ کے بیٹے اور انسداد دہشتگردی کے ادارے کے سربراہ شہزادہ محمد بن نائف پر بھی خودکش حملہ ہوا۔ تاہم محمد بن نائف بچ گئے تھے۔