سلمان خان کی کر کٹ میں دلچسپی بڑھ گئی

salman khan
ممبئی: بالی ووڈ ہیر و سلمان خان آج کل کر کٹ میں دلچسپی لے رہے ہیں کہتے ہیں سیلیبریٹی کرکٹ لیگ میں ممبئی ہیروز اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ ممبئی میں سی سی ایل یعنی سیلیبریٹی کرکٹ لیگ کا دوسرا سیزن شروع ہو گیا ہے جس میں سلمان خان کے بھائی سہیل خان کی ٹیم ممبئی ہیروز بھی شریک ہے۔
پچھلے سیزن میں ممبئی ہیروز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی تھی تاہم اس بار ٹیم کی پرفارمنس سے سلمان اور سہیل دونوں خاصے پر امید ہیں۔”ممبئی ہیروز” کے کپتان سنیل شیٹی بھی اپنی ٹیم کی کارکردگی سے خاصے مطمئن نظر آتے ہیں۔